
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پرویز الٰہی کی جناح ہاؤس جلاو گھیراو کے مقدمے میں درخواست ضمانت پر سماعت کرتے ہوئے پراسیکیوٹر کے دلائل کی روشی میں درخواست ضمانت داخل دفتر کر دی
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ضمانت کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ خدشہ ہے پرویز الٰہی کو جناح ہاؤس حملہ کیس میں گرفتار کرلیا جائے گا پرویز الٰہی اس وقت دیگر مقدمات میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔پراسیکوشن ضمانت درخواست پر اپنا موقف پیش کرے
وکیلِ پرویز الٰہی نے استدعاکی کہ جناح ہاؤس حملہ کیس میں ضمانت منظور کی جائے دوران سماعت پراسکیوٹر نے کہا کہ ابھی تک چوہدری پرویز الہی کو مقدمے میں گرفتار نہیں کیا گیا جس پر عدالت نے درخواست داخل دفتر کردی









