جناح ہاؤس کیس کے 10 ملزمان کی ضمانتوں پر سماعت

0
233
جناح ہاؤس کیس کے 10 ملزمان کی ضمانتوں پر سماعت

ہاٹ لائن نیوز : جلاؤ گھیراؤ اور جناح ہاؤس حملہ کا مقدمہ، جناح ہاؤس حملہ کیس میں ملوث 10 وکلاء کی عبوری ضمانتوں پر عدالت میں سماعت ، انسداد دھشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کیس کی سماعت کی ، عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانت میں 25 مارچ تک توسیع کر دی ہے، عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

ملزمان وکلاء حاضری کے لیے عدالت پیش ہوئے، گلریز اقبال، ضمیر احمد جھیڈو ایڈووکیٹ ٫ محمد اکرم، احد عامر ٫ فیصل سعود ، شہزاد احمد٫منیب علیم ٫ شہباز امیر تیمور مجید اور علی اصغر نے عبوری ضمانت کے لیے درخواست دائر کر رکھی تھی، ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ درج ہے۔

Leave a reply