جناح ہاؤس حملہ کیس میں ملزمان کی ضمانتیں نہ ہوسکی

0
334
جناح ہاؤس حملہ کیس میں ملزمان کی ضمانتیں نہ ہوسکی

ہاٹ لائن نیوز : جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں 43 ملزمان کی ضمانتوں پر سماعت ہوئی،پراسیکیوشن نے مقدمہ کا ریکارڈ پیش نہ کیا، عدالت نے ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 17 اپریل تک ملتوی کر دی ہے، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کیس سماعت کی۔

ملزم محمد ارشد، عبد الرحمن، رفاقت علی٫ مدثر علی، عمر فاروق ٫عبیداللہ٫ناصر خان٫ عرفان اللّٰہ اور عاطف نثار، سیف اللّٰہ محمد ریاض،٫خالد اقبال، وحید حیدر، ندیم علی٫سید مظہر حسین اور مجاہد علی سمیت دیگر نے ضمانت کی درخواستیں دائر کی ہوئی ہیں، ملزمان پر جناح ہاؤس حملہ، جلاؤ گھیراؤ کا الزام ہے،ان کے خلاف تھانہ سرور روڑ میں مقدمہ درج ہے۔

Leave a reply