تھریڈز کا نیاحیران کن فیچرآگیا

2
99

کیلیفورنیا :(ہاٹ لائن نیوز) میٹا کا تھریڈز جلد ہی ایک اپڈیٹ کرنیوالا ہے جس کے بعد صارفین اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈیلیٹ کیے بغیر ہی تھریڈز اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر سکیں گے۔

حالیہ ہونے والی ایک تقریب میں ایک میٹا ایگزیکٹو نے کہا ہے کہ کمپنی تھریڈز کیلئے علیحدہ سے ڈیلیٹ آپشن جاری کرنے پر کام کر رہی ہے، اور رواں برس دسمبر تک اسے رول آؤٹ کرنے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ میٹا کی طرف سےتھریڈز رواں برس جولائی میں میٹا نے ایلون مسک کی ملکیت والے مائیکروبلاگنگ پلیٹ فارم، X کے مقابلے میں متعارف کروائی گئی تھی۔ جس نے کچھ ہی وقت میں بے انتہا مقبولیت حاصل کر لی، لانچ ہونے کے بعد چند گھنٹوں میں 10 ملین سے زائد لوگوں نے ایپ کیلئے سائن اپ کیا۔

تھریڈز کی سب سے بڑی خامیوں میں سے ایک اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کی پالیسی بھی تھی۔ کمپنی کی طرف سے انسٹاگرام کے ساتھ تھریڈز کو لنک کیا گیا ہے، جس کا مطلب یہ تھا کہ تھریڈز اکاؤنٹ کو حذف کرنے کیلئے، صارفین کو اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی حذف کرنا پڑے گا۔ لیکن کمپنی اب اس خرابی پر کام کر رہی ہے۔

میٹا کے چیف پرائیویسی آفیسر مائیکل پروٹی نے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ کمپنی ایک ایسا فیچر شروع کرنے پر کام کر رہی ہے جس سے صارفین انسٹاگرام اکاؤنٹ کو متاثر کیے بغیر ہی م تھریڈز اکاؤنٹ کو الگ سے ڈیلیٹ کر سکیں گے۔ توقع ہے کہ یہ خصوصیت دسمبر تک شروع ہوجائے گی۔

خیال رہے کہ انہوں نے اس بات کا ذکر نہیں کیا کہ آیا یہ فیچر آئی او ایس یا اینڈرائیڈ ایپس تک محدود ہوگا، یا پھر اس کو ڈیسک ٹاپ ورژن تک بھی بڑھایا جائے گا، انہوں نے اس بات کی وضاحت کی ہے کہ اس فیچر کو بنانے کا کام انتہائی مشکل ہے۔

2 comments

  1. GSA List 3 April, 2024 at 10:03 Reply

    Hi! Do you know if they make any plugins to help with Search Engine Optimization? I’m trying to get my website to rank for some
    targeted keywords but I’m not seeing very good gains.
    If you know of any please share. Appreciate it!
    I saw similar article here: Scrapebox AA List

Leave a reply