
تمباکو نوشی پر ٹیکسز لگانے کی قرارداد منظور
پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں تمباکو نوشی پر ٹیکسز لگانے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کر لی گئی ہے، قرارداد رکن پنجاب اسمبلی طاہرہ مشتاق کی جانب سے ایوان میں پیش کی گئی ، جس میں کہا گیا ہے کہ نوجوانوں میں تمباکو کی مصنوعات کے بڑھتے استعمال کے رجحان کو روکا جانا چاہیے۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ اس رجحان کو روکنے کے لئے تمباکو کی مصنوعات پر اضافی محصول عائد کیا جائے، متن میں کہا گیا ہے کہ تمباکو نوشی کےانسدادی قوانین پر تعلیمی اداروں میں مؤثر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے، نوجوان نسل کو تمباکو نوشی کے مضر اثرات سے محفوظ رکھنا ہو گا۔









