
سیاسی روزہ کس نے رکھا ہے؟
تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے سپریم کورٹ کےباہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چھتیس ہزار ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے جن کا 4 ماہ میں ٹرائل کرنے کا کہا گیا ہے لیکن 36 ہزارملزمان میں سے پچیس ہزار ملزمان مفرور ہیں ، میری زندگی میں 36 ہزار ملزمان کا فیصلہ نہیں کیا جا سکتا۔
میں نے سیاسی روزہ رکھا ہوا ہے، یہ روزہ طویل نہیں ہو سکتا، البتہ سیاست میں درست فیصلہ اور درست وقت اہم ہوتا ہے، 16, 17 بار وزیر رہا ہوں مجھے پتہ ہے کہ کس دن روزہ کھولنا ہے، انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں انہوں نے کہا کہ حالات بہتر ہوتے نظر نہیں آ رہے کیونکہ ہر طرف اندھیرا ہی اندھیرا ہے۔








