تحریک انصاف نے آج کا احتجاج ملتوی کر دیا

0
219
تحریک انصاف نے آج کا احتجاج ملتوی کر دیا

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان تحریک انصاف نے بانی چیئرمین عمران خان اور دیگر رہنماؤں کی رہائی کیلیے آج احتجاج کا اعلان کیا تھا تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں ہونے والا احتجاج موخر کر دیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما اور پارٹی اسلام آباد کے صدر عامر مغل کا کہنا ہے کہ عدالت نے ہمیں پیر کو احتجاج کی اجازت دی ہے، ہم عدالتی احکامات کی تعمیل کریں گے۔ عامر مغل نے کہا کہ اس حوالے سے جلد پریس ریلیز جاری کی جائے گی۔

Leave a reply