تبو نے بالآخر خاموشی توڑ دی

0
122

ہاٹ لائن نیوز : بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنی جاندار اداکاری سے شہرت پانے والی بالی ووڈ اداکارہ ’تبو‘ نے پہلی بار اپنے پاکستانی والد کے بارے میں بات کر دی۔

مختلف بھارتی ویب سائٹس کے ذریعے بتایا گیا کہ ’تبو‘ پاکستانی اداکار کی بیٹی ہیں تاہم اداکارہ نے اس حوالے سے کبھی کوئی وضاحت نہیں کی تاہم اب بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے اس بات کا ذکر کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تبو نے اپنے پاکستانی والد کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ جب میں تین سال کی تھی تو میرے والدین کی طلاق ہوگئی اور میں نے اپنے والد کو کبھی نہیں دیکھا۔

تبو کا کہنا تھا کہ ‘ماں سے طلاق کے بعد میرے والد نے دوسری شادی کر لی، میں اپنے والد سے کبھی نہیں ملی لیکن میری بڑی بہن فرح ناز میرے والد سے کئی بار مل چکی ہیں’۔

بالی ووڈ اداکارہ نے کہا کہ میرا پیدائشی نام تبسم فاطمہ ہاشمی تھا لیکن میں نے اپنے نام کے ساتھ کبھی ‘ہاشمی’ کا استعمال نہیں کیا کیونکہ میری پرورش میرے نانا نانی نے کی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ “میرے والد اپنےزمانے میں پاکستانی سنیما کاایک جاناپہچاناہوا نام تھے۔”

واضح رہے کہ تبو کے والد جمال ہاشمی ماضی میں پاکستان کے معروف اداکار تھے۔ جمال ہاشمی نے بھارتی شہر حیدرآباد کے ایک مسلمان گھرانے میں رضوانہ نامی خاتون ٹیچر سے شادی کی۔ شادی کے بعد وہ اپنے شوہر جمال ہاشمی کے ساتھ پاکستان آ گئیں۔

جمال ہاشمی کی ازدواجی زندگی مسائل سے دوچار رہی، ان کی شادی شدہ زندگی میں لڑائیاں اس حد تک بڑھ گئیں کہ ان کی اور رضوانہ کی طلاق ہوگئی۔

اس جوڑے کی دو بیٹیاں تھیں، بالی ووڈ اداکارہ تبو اور ان کی بہن فرح ناز، تبو 4 نومبر 1971 کو پیدا ہوئیں۔

یاد رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ تبو نے بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنے فنی کیرئیر کا آغاز 1994 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’پہلا پہلا پیار‘‘ سے کیا تھا جس کے بعد انہوں نے اپنی جاندار اداکاری کی بدولت فلم انڈسٹری میں جگہ بنائی

Leave a reply