تائوان میں شدید زلزلے کے جھٹکے، شہری خوفزدہ

0
133
تائوان میں شدید زلزلے کے جھٹکے، شہری خوفزدہ

تائوان کے دارالحکومت تائپی اور اطراف میں زلزلے کے شدید جھٹکوں سے عمارتیں ہل گئیں، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ حکام کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 7 ریکارڈ کی گئی۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز آنے والے جھٹکے تائپی سمیت دیگر علاقوں میں واضح طور پر محسوس کیے گئے، جس کے بعد لوگ گھروں اور دفاتر سے باہر کھلے مقامات کی جانب نکل آئے۔
زلزلہ نگاری کے اداروں نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز شمال مشرقی شہر ییلان سے تقریباً 32 کلومیٹر دور اور زمین کی سطح سے 73 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔
مقامی حکام نے زلزلے کو شدت کے لحاظ سے کیٹگری 4 قرار دیا اور ابتدائی جائزے کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
حکام نے شہریوں کو آفٹر شاکس کے پیشِ نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے اور صورتحال کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔

Leave a reply