احتساب عدالت کےجج نےریٹائرمنٹ تک چھٹی مانگ لی

0
85

ہاٹ لائن نیوز : احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ریٹائرمنٹ تک بیماری کی چھٹی کے لیے خط لکھ دیا۔

ذرائع کے مطابق 14 مارچ 2024 کو ریٹائر ہونے والے جج محمد بشیر نے اسلام آباد ہائی کورٹ اور وزارت قانون و انصاف کو 24 جنوری سے 14 مارچ تک چھٹی کے لیے خط لکھ دیا ہے۔

جج محمد بشیر کی جانب سے لکھا گیا خط ہائی کورٹ اور وزارت قانون و انصاف کو موصول ہو گیا ہے۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے خط میں کہا ہے کہ طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے فرائض سرانجام نہیں دے سکتے۔

Leave a reply