بھارتی لیڈی ڈان گرفتار

بھارتی لیڈی ڈان گرفتار
بھارت میں دہلی کے سیلم پورہ علاقے میں سترہ سالہ لڑکے کنال کے قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، پولیس نے 25 سالہ خاتون زکرا خان کو گرفتار کر لیا ہے، جو خود کو ’لیڈی ڈان‘ کہتی ہے، 17 سالہ لڑکے کنال کو جمعرات کی شام اس کے گھر کے پاس چاقو کے وار سے ہلاک کیا گیا تھا، پولیس ذرائع کے مطابق زکرا خان المعروف لیڈی ڈان نے دوران تفتیش قتل میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔
دہلی کی چیف منسٹر ریکھا گپتا نے متاثرہ خاندان کو انصاف کی یقین دہانی کرائی۔ اُنہوں نے کہا کہ میں نے پولیس کمشنر سے بات کی ہے، پولیس پوری کوشش کر رہی ہے، اور مجھے امید ہے کہ مجرم کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے گا، زخمی کنال کو جگ پرویش چندر اسپتال منتقل کیا گیا، لیکن دوران علاج اس کی موت واقع ہو گئی، پولیس کا کہنا ہے کہ اصل ملزمہ سمیت مزید تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، زکرا ایک بدنام گینگسٹر ہاشم بابا کی بیوی کے لیے باڈی گارڈ کے طور پر کام کرتی ہے، اور سیلم پور میں ’لیڈی ڈان‘ کے نام سے مشہور رہی ہے۔








