
بھارتی حملوں کے جواب کے لیے کاؤنٹ ڈاؤن شروع
برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل نے ایک انٹرویو میں کہا کہ پاکستان نے بارہا پہلگام حملے کی عالمی سطح پر تحقیقات کی پیشکش کی، پاکستان کی پہلی ترجیح امن ہے لیکن اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ بھارتی حملوں کا منہ توڑ جواب دیں گے، انہوں نے کہا کہ بھارتی حملوں کا جواب دینے کے لیے کاؤنٹ ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔
سیکیورٹی کونسل اور دوسرے ممالک نے بھارت سے کشیدگی میں کمی لانے کو کہا تھا البتہ بھارت نے کسی کی بات نہ سنی اور حملے کر دیے، انہوں نے مزید کہا ہمارے ملک پر میزائل پھینک کر معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، میزائل حملوں کی صورت میں بھارت سے کیسے تعاون کر سکتے ہیں؟ بھارت پہلگام حملے کی عالمی سطح پر تحقیقات سے کیوں پریشان ہے؟







