
ہاٹ لائن نیوز : مانسہرہ کے تھانہ بفہ کی پولیس نے جعلی ایس پی اور خاتون سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار جعلی ایس پی اور اس کے ساتھی پولیس اہلکار ہونے کا بہانہ بنا کر ایک بچے کو اغوا کرنے کیلیے گھر میں داخل ہوئے تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بچے کو اغوا کرنے میں ناکام بنا دیا۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود، پولیس کی وردی اور ایک گاڑی برآمد ہوئی ہے۔








