
ہاٹ لائن نیوز: جوڈیشل مجسٹریٹ نے کم عمر گرفتار ڈرائیورز کے خلاف مقدمات کا فیصلہ جاری کر دیا ، عدالت نے تمام کم عمر ڈرائیورز کو مقدمات سے ڈسچارج کر دیا
پولیس کی جانب سے جوڈیشل ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی گئی ۔
جوڈیشل مجسٹریٹ اعجاز احمد اور جوڈیشل مجسٹریٹ رابعہ ریاض نے مختلف مقدمات پر فیصلہ جاری کیا ۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مقدمات میں تیز رفتاری اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ کا ذکر نہیں ہے،ایسے شواہد موجود نہیں،جس سے ملزمان کو جرم کے ساتھ منسلک کیا جا سکے،کم عمر ڈرائیورز کے خلاف تمام دفعات قابل ضمانت ہیں،پولیس کی جانب سے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ کی استدعا مسترد کی جاتی ہے ، ملزمان کو مقدمہ سے ڈسچارج کیا جاتا ہے ، اگر ملزمان کسی اور مقدمہ میں ملوث نہیں تو انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے ۔
ٹریفک پولیس نے سو کم عمر ڈرائیورز کو گرفتار کر کے مقدمات درج کروائے تھے ، تمام کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کینٹ سرکل کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج تھے ۔









