سینٹ الیکشن ، کاغذات کی جانچ پڑتال کا آج دوسرا دن

0
47

ہاٹ لائن نیوز : پنجاب میں سینٹ کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری، پنجاب میں سینٹ کی بارہ نشستوں پر چودہ امیدوار آج اپنے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کا عمل مکمل کروائیں گے، پہلے روز 14 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل کروایا۔

کل مسلم لیگ ن کے مصدق ملک ، پرویز رشید، بشری بٹ اور انوشے رحمن کی جانچ پڑتال مکمل ہوئی ،جبکہ سنی اتحاد میں زلفی بخاری اور حامد خان سمیت متعدد امیدواروں کی جانچ پڑتال مکمل کی گئی، اس کے علاوہ وفاقی محمد اورنگزیب ، پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد، ولید اقبال، اعجاز منہاس اور احد چیمہ نے اپنے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کا عمل مکمل کروایا تھا، مجلس وحدت المسلمین کے علامہ راجہ ناصر عباس جبکہ پیپلز پارٹی کی فائزہ ملک نے بھی کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل کروایا لیا ہے۔

21مارچ کو کاغذات نامزدگی مسترد یا منظور ہونے کے خلاف ایپلیٹ ٹریبیونل میں اپیلیں دائر کی ہو سکیں گی، دو اپریل کو پنجاب اسمبلی لاہور میں سینیٹ الیکشن پر پولنگ ہو گی۔

Leave a reply