بلا لینے گئے مگر جہیز کا سامان مل گیا

0
78

ہاٹ لائن نیوز : لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ حلقہ این اے ایک بائیس کا میں امیدوار ہوں ۔ذیلے سبحانی کے امیدوار کے فرمائش پر اس کی حلقہ بندی کی گئی ہے ، ن لیگ کی مرضی کا الیکشن کا تمام عملہ تعینات کیا گیا ہے ، ڈیفنس کے ساٹھ ہزار ووٹر کے ہر فرد کا الگ پولنگ اسٹیشن میں ووٹ بنا دیا گیا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈی ایچ اے کے ووٹر کا پولنگ اسٹیشن دیہات اور گلی محلوں میں بنا دی گیا ہے ، میری درخواست پر الیکشن کمیشن نے ڈی سی کو تحقیقات کا کہا ، ڈپٹی کمشنر وزیر اعلیٰ کی رشتے دار ہے ہمیں لیول پلئینگ فیلڈ کس طرح ملے گی ، الیکشن کمیشن سے مل کران لوگوں نےٹھپے لگانے کی سازش تیار کی ہے ۔

لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ ان لوگوں نے سب کچھ کر لیا ہمارا ووٹ بنک نہیں توڑ سکے ، میرا نشان کے ہیں اور کے سے خان بنتا ہے ، ہم ایک بلا لینے گئے تھے ان لوگوں نے جہیز کا سامان دے دیا ، ہم کو آزاد نہیں ہے ہم پارٹی ٹکٹ پر ہے نشان مختلف ہے ، میں نے تمام ضلعی صدور کو ہدایت جاری کی جو پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرتا اس کو نکال دیا جائے ، بانی پی ٹی آئی کے وکیل کو توشہ خانہ کیس دلائل کا موقع نہیں دیا گیا ۔

Leave a reply