ڈرون کیمرےپرپابندی عائد

0
86

ہاٹ لائن نیوز : عام انتخابات 2024 کے پر امن انعقاد کا معاملہ ؛ ڈرون کیمروں سےعام انتخابات کی کوریج پر پابندی لگانے پر غور شروع کردیا گیا ۔

محکمہ داخلہ پنجاب کیجانب سے ڈرون کیمروں پر پابندی لگانے پر غور جاری ہے ، پنجاب بھر میں انتخابات کی کوریج ڈرون کیمروں سے نہ کرنے کا فیصلہ وزیر اعلی پنجاب کریں گے،وزیر اعلی پنجاب کے حتمی فیصلے سےڈرون کیمروں پر پابندی لگائی جائے گی ،صوبائی سیکرٹری داخلہ وزیر اعلی پنجاب کے احکامات کے منتظر ہیں ۔

پابندی کا اطلاق ٹی وی چینلز،سیاسی پارٹی ،اور پرائیویٹ پروڈکشن سمیت تمام ڈرون کیمروں پرہوگا ، ڈرون کیمروں پرپابندی کسی بھی ناخوش گوار واقع سے بچنے کیلیے لگائی جائے گی ۔

Leave a reply