
ہاٹ لائن نیوز : مارننگ شو کی میزبان اور اداکارہ شائستہ لودھی نے بغیرڈائٹنگ اور ورزش کے 3 دن میں ایک کلو وزن کم کرنے کا آسان طریقہ بتا دیا۔
شائستہ لودھی حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں نظر آئیں جس کے دوران میزبان ندا یاسر نے شائستہ سے وزن کم کرنیکے لیے اچھی خوراک کے بارے میں پوچھا۔
اس کے جواب میں شائستہ نے کہا کہ آپ کو سمجھنا ہوگا کہ دنیا میں کم سوڈیم، کم چکنائی والی دودھ جیسی کوئی چیز نہیں ہے۔
شائستہ لودھی نے دعویٰ کیا کہ آپ سب ایک چھوٹا اور آسان تجربہ کر سکتے ہیں، آج ہی اپنا وزن کریں اور 3 دن تک نمک کا استعمال بند کر دیں، اگلے 3 دن کےبعد آپکا ایک سےڈیڑھ کلووزن کم ہو جائیگا۔









