بحریہ ٹاؤن کی جائیدادیں سیل ، شہریوں کی سرمایہ کاری خطرےمیں

ہاٹ لائن نیوز : قومی احتساب بیورونے بحریہ ٹاؤن کے کراچی ، لاہور ، نیو مری،تخت پڑی اور اسلام آباد میں متعدد عمارتیں سیل کردی ہے ۔
نیب کے جاری کردہ ایک بیان میں شہریوں کو متنبہ کیاگیاہے کہوہ بحریہ ٹاؤن میں کسی بھی نئی سرمایہ کاری سےگریزکریں۔ اس پیشرفت کے بعد ، بہت سے لوگوں کو خدشہ ہےکہ انکی جائیدادیں قانونی پیچیدگیوں میں ملوث ہوسکتی ہیں۔
منگل کے روز راولپنڈی کی احتساب عدالت میں بحریہ ٹاؤن کیخلاف مقدمے کی ابتدائی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ملک ریاض ، انکے بیٹے علی ریاض اور سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی کونوٹس جاری کیا تھا ، لیکن کوئی ملزم پیش نہیں ہوا۔ جج اکمل خان نے 20 مارچ تک کیس کی سماعت ملتوی کردی۔
نیب نے عوام کو متنبہ کیا ہے کہ وہ بحریہ ٹاؤن کی نئی اسکیموں میں سرمایہ کاری سے باز رہیں کیونکہ انکے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔ اگر کوئی شخص اسکیم میں سرمایہ کاری کرتا ہےتو ، اسکومستقبل میں نقصان کاسامنا کرناپرسکتاہے۔









