الیکشن کے نتائج کس نے تبدیل کیے؟

0
57

ہاٹ لائن نیوز : حامد خان نےلاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سب کے سامنے نتائج کو بدل دیا گیا، جیتے ہوئے کو ہروایا گیا، ہارے ہوئے کو جتوایا گیا،آج ان میں سے ایک وزیر اعلی اور ایک وزیر اعظم بننے کے خواب دیکھا رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ کہا جاتا ہے کہ آپس میں بات کریں، ہم کہتے ہیں کہ پہلے چوری کا مال واپس کرو ، قوم نے منڈیٹ دیا کہ ہم 40 سال سے اسٹبلشمنٹ کے ذریعے آنے والوں کو مسترد کرتے ہیں ، جیسے ہماری انٹیلیجنس ایجنسیوں نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا الیکشن ہم سے چھینا ہے، سب کے سامنے ہے، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن ایک مردہ ایسوسی ایشن ہو چکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب سپریم کورٹ بار نے ایک ڈکٹیٹر مشرف کو باہر نکالا، ہمیں اس کی خوشی ہے۔

Leave a reply