بارش کے لیےملک بھرمیں نمازِ استسقاء کی ادائیگی کا اعلان

متحدہ عرب امارات میں طویل عرصے سے بارش نہ ہونے کے سبب تمام مساجد میں نمازِ استسقاء ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق، یہ خصوصی نماز کل ملک بھر کی تمام مساجد میں جمعہ کی نماز سے 30 منٹ قبل ادا کی جائے گی۔ اس کا مقصد بارانِ رحمت کی دعا کرنا ہے۔
صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی ہدایت پر شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ نمازِ استسقاء میں اخلاص اور عاجزی کے ساتھ شرکت کریں اور اللہ تعالیٰ سے بارش کی دعا کریں۔
مساجد میں اس موقع پر بارش کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی جائیں گی۔