
ہاٹ لائن نیوز : کوئٹہ میں باراتیوں کی بس کھائی میں گرنے سے3 بچوں اور ایک خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق اور 37 زخمی ہوگئے۔
ابتدائی تفصیلات کیمطابق واقعہ بروری بائپاس ہزارہ قبرستان کے قریب پیش آیا۔ اطلاعات ملنے پر ریسکیو ٹیمیں وقوعہ کیجانب روانہ ہوگئی ہیں۔
رسیکیو عملے نے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے۔








