جنتر منتر کرکٹ کے میدان تک پہنچ گیا

0
91

ممبئی: (ہاٹ لائن نیوز) آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کے دوران آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا نے گیند پر کچھ پڑھا اور پاکستانی اوپننگ بلے باز امام الحق آؤٹ ہو گئے جس کے بعد سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی۔

ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کے دوران بھارتی باؤلر ہاردک پانڈیا کا پاکستانی اوپننگ بلے باز امام الحق کو آؤٹ کرنا سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گیا۔

امام الحق کی وکٹ گیند کو پھینکنے سے پہلے ہاردک پانڈیا نے اپنے ہاتھوں میں موجود گیند پر کچھ پڑھا اور پھر گیند کو ڈیلیور کیا، جس پر امام الحق وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوگئے۔

اس پر سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث شروع ہوگئی، کچھ کا کہنا تھا کہ پانڈیا نے گیند پر تھوک دیا تھا جب کہ کچھ کا کہنا تھا کہ انہوں نے منتر پڑھا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان کی بیٹنگ لائن بھارت کے خلاف بری طرح ناکام ہوئی اور پوری پاکستانی ٹیم 42.5 اوورز میں 191 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

Leave a reply