ایک ہی دن ایک جیسے ٹکٹ سے دو لاٹری جیتنے والے

0
292
ایک ہی دن ایک جیسے ٹکٹ سے دو لاٹری جیتنے والے

ہاٹ لائن نیوز : امریکا میں دو افراد نے ایک ہی دن میں ایک ہی جیسے ٹکٹ سے 10 لاکھ ڈالر کی لاٹری جیت لی۔

میساچوسٹس اسٹیٹ لاٹری کے مطابق، شیفیلڈ کے جوناتھن سیوارڈ نے لاٹری ہیڈ کوارٹر میں $1 ملین کے انعام کا دعویٰ کیا، جب کہ 25 منٹ بعد ایک اور ٹکٹ ہولڈر، لارنس ٹرائے، انعام کا دعویٰ کرنے ہیڈ کوارٹر پہنچا۔

ذرائع کے مطابق جوناتھن نے اپنا ٹکٹ شیفیلڈ کے ایک مقام سلکس ورائٹی سے خریدا جبکہ لارنس ٹرائے نے اپنا ٹکٹ مینزفیلڈ میں واقع 7-الیون سے خریدا۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے جوناتھن سیوارڈ نے کہا کہ وہ انعامی رقم کا کچھ حصہ اپنے کاروبار میں لگائیں گے۔

جبکہ لارنس ٹرائے نے کہا کہ انہوں نے انعامی رقم کے حوالے سے کوئی منصوبہ نہیں بنایا۔

Leave a reply