ایکس کی بندش کو 10 دن گزر گئے

0
271
ایکس کی بندش کو 10 دن گزر گئے

ہاٹ لائن نیوز : پاکستان میں سوشل میڈیا ایپ ایکس (سابقہ ٹویٹر) کو بند ہوئے 10 دن ہو گئے ہیں۔

حکومت کی جانب سے اس غیر اعلانیہ بندش کی وجہ سے ایکس صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس کی سروسز 16 فروری کو معطل کردی گئی تھیں، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) تاحال ایکس کے بند ہونے کی وجوہات بتانے سے قاصر ہے۔

انٹرنیٹ سروس کی مسلسل بندش کی وجہ سے سوشل میڈیا سروسز اور ٹیلی کام کمپنیوں کا کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے۔ ایک دن میں انٹرنیٹ سروس بند ہونے سے ٹیلی کام کمپنیوں کو 94 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔

Leave a reply