خواجہ سراؤں کے ناچ گانے پر پابندی

0
61

ہاٹ لائن نیوز : خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ کے قصبے نظام پور میں جرگے نے شادی کی تقریبات میں خواجہ سراؤں کے ناچ گانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

نظام پور علاقہ کے عمائدین کا ایک گرینڈ جرگہ منعقد ہوا جس میں علاقہ کے عمائدین اور مقامی انتظامیہ نے شرکت کی۔

اس موقع پر جرگہ عمائدین نے فیصلہ کیا کہ خواجہ سراؤں کی پارٹیوں، ناچ گانے، ہوائی فائرنگ اور منشیات پر مکمل پابندی ہوگی۔

جرگے کے بعد عمائدین اور مقامی انتظامیہ نے اس سلسلے میں ایک معاہدے پر دستخط بھی کئے۔

Leave a reply