ایس ای سی پی کا ڈیجیٹل قرضہ ایپس کے صارفین کے لیے اہم نوٹس

0
16
ایس ای سی پی کا ڈیجیٹل قرضہ ایپس کے صارفین کے لیے اہم نوٹس

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے ڈیجیٹل قرضہ ایپس استعمال کرنے والے صارفین کے لیے اہم پبلک نوٹس جاری کر دیا۔
ایس ای سی پی کے مطابق بعض ڈیجیٹل قرضہ ایپس بندش اور لیکویڈیشن کے عمل سے گزر رہی ہیں، اس لیے متعلقہ صارفین اپنے واجب الادا قرضے ادا کرکے مالی ریکارڈ درست کروا سکتے ہیں۔
جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ “ادھار پیسہ” اور “بروقت” ایپس استعمال کرنے والے صارفین جلد از جلد اپنے بقایا جات ادا کریں۔
نوٹس کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں ان ایپس کو چلانے والی کمپنیوں، مائیکرو کریڈ فنانشل سروسز لمیٹڈ اور سیڈ کریڈ فنانشل سروسز لمیٹڈ، کی لیکویڈیشن جاری ہے، جس کے تحت کمپنیوں کے اثاثے فروخت کرکے مالی معاملات نمٹائے جا رہے ہیں۔
ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ قرض لینے والے صارفین بقایا جات کی ادائیگی کے ذریعے اپنے کریڈٹ ریکارڈ کو بہتر بنا سکتے ہیں تاکہ مستقبل میں بینکاری یا مالیاتی مسائل سے بچا جا سکے۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ اس قانونی اور مالیاتی عمل سے متعلق تمام ضروری تفصیلات اور سرکاری نوٹس عوام کی رہنمائی کے لیے جاری کیے گئے ہیں تاکہ صارفین قانونی طریقہ کار کے تحت اپنے معاملات حل

Leave a reply