ایران نے پاکستان کے لیے پروازوں کا آغاز کر دیا

ایران نے پاکستان کے لیے پروازوں کا آغاز کر دیا
ایران ایئر نے اب کوئٹہ، مشہد اور زاہدان کے درمیان پروازوں کا آغاز کر دیا ہے، یہ خوشخبری ایرانی سفیر مدثر نے سوشل میڈیا پر دی، انہوں نے کہا یہ پروازیں 3 شہروں کو آپس میں جوڑیں گی، اور یہ پروازیں لوگوں کا لمبے عرصے سے مطالبہ تھا۔
انہوں نے کہا کہ ان پروازوں سے صرف کاروبار ہی نہیں بلکہ سیاحت کو بھی فروغ ملے گا، ایرانی سفیر نے کہا کہ دونوں ممالک کی جغرافیائی اور اقتصادی ضروریات کو مدنظر رکھ کر فضائی رابطوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے کام جاری رہے گا۔









