
اگر مسلمان آج یکجان نہ ہوئے تو کل سب کی باری آئے گی
وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں پُرجوش اور جذباتی خطاب کے دوران مسلم دنیا سے بیدار ہونے کی اپیل کی، انہوں نے اپنے خطاب میں اسرائیل کے ایران پر حملے کے مذمت کی، انہوں نے کہا کہ اس وقت اسرائیل اور ایران میں کھلی جنگ جاری ہے، ایران صرف ہمارا ہمسایہ ملک نہیں بلکہ صدیوں پر محیط تعلقات کا رشتہ ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل اس وقت ایران، یمن اور فلسطین کو نشانہ بنا رہا ہے۔
’اگر آج مسلم دنیا میں اتحاد نہ ہوا تو یاد رکھیں، کل ہر ایک کی باری آ سکتی ہے، انہوں نے او۔ آئی۔ سی کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ’تمام مسلم ملکوں کو متحد ہو کر اسرائیل کو منہ توڑ جواب دینا ہوگا، انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسرائیل کے خلاف مغربی دنیا کی عوام بھی کھل کر آواز بلند کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ’غیرمسلم دنیا کے ضمیر جاگ گئے ہیں، لیکن افسوس کہ مسلمان حکمران اب بھی خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں۔









