انڈیا 24 سے 36 گھنٹے میں پاکستان پر فوجی کارروائی کر سکتا ہے

0
186
انڈیا 24 سے 36 گھنٹے میں پاکستان پر فوجی کارروائی کر سکتا ہے

انڈیا 24 سے 36 گھنٹے میں پاکستان پر فوجی کارروائی کر سکتا ہے

وزیر اطلاعات عطاء تارڑ  نے کہا ہے کہ مستند اطلاعات ملی ہیں کہ بھارت اگلے چوبیس سے 36 گھنٹے میں پاکستان کے خلاف فوجی کارروائی کا ارادہ کر رہا ہے، بھارت فوجی کارروائی کے لئے پہلگام واقعے سے جڑے بے بنیاد اور خود ساختہ الزامات کو بنیاد بنائےگا، پاکستان کی طرف سے کسی بھی قسم کی بھارتی مہم جوئی کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی قوم اپنی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کا دفاع کرنا جانتی ہے، جنگ سے تباہ کن نتائج کا ذمہ دار صرف اور صرف بھارت ہو گا، انہوں نے کہا ہے کہ سیاسی مقاصد کے لیے عوامی جذبات کو بھڑکانا افسوس ناک ہو گا، بھارت نے خود تصادم کے راستے کا انتخاب کیا ہے جو خطے اور دنیا کے لئے تباہ کن ہو گا۔

Leave a reply