امریکی سفیر کی وزیر داخلہ سے 48 گھنٹے میں دوسری ملاقات

0
168
امریکی سفیر کی وزیر داخلہ سے 48 گھنٹے میں دوسری ملاقات

امریکی سفیر کی وزیر داخلہ سے 48 گھنٹے میں دوسری ملاقات

امریکہ کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے وزیر داخلہ محسن نقوی سے 48 گھنٹے میں دوسری اہم ملاقات کی ہے جس میں پاک بھارت کشیدگی اور سرحدوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا ہے وزیرداخلہ نے امریکہ کی قائم مقام سفیر کو موجودہ کشیدگی اور ملکی صورتحال سے آگاہ کیا، انہوں نے بھارت کی طرف سے ڈورنز پر بھی امریکی سفیر کو بریف کیا ہے۔

وزیر داخلہ نے اس موقع پر کہا کہ بھارت نے بین الاقوامی قوانین کو پامال کرتے ہوئے شہری آبادیوں کو نشانہ بنایا، پاکستان نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے درجنوں ڈرونز کو مار گرایا، خطے کی اس صورتحال کا ذمہ دار انڈیا ہے، اس وقت پورا خطہ جنگ کی لپیٹ میں ہے، قومی سلامتی پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔

Leave a reply