امریکی اقدامات کے جواب میں ایران کا بڑا فیصلہ

0
13
امریکی اقدامات کے جواب میں ایران کا بڑا فیصلہ

ایران کی پاسداران انقلاب کے مشترکہ فوجی کمانڈ نے ایک تازہ بیان میں کہا ہے کہ آبنائے ہرمز پر کنٹرول دوبارہ اپنی سابقہ حالت میں بحال کر دیا گیا ہے۔
بیان کے مطابق ایران نے اس اہم بحری گزرگاہ پر نگرانی اور کنٹرول سخت کرنے کا فیصلہ امریکا کی جانب سے ایرانی بحری جہازوں کے خلاف مبینہ کارروائیوں کے ردعمل میں کیا ہے۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ امریکا کی طرف سے جاری اقدامات کو وہ بحری ناکہ بندی اور غیر قانونی سرگرمیوں کے مترادف سمجھتے ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ایران نے اعلان کیا تھا کہ آبنائے ہرمز کو محدود شرائط کے ساتھ صرف عالمی تجارتی جہازوں کے لیے کھولا جائے گا، تاہم خبردار کیا گیا تھا کہ اگر دباؤ برقرار رہا تو گزرگاہ کی صورتحال دوبارہ تبدیل کی جا سکتی ہے۔
فوجی کمانڈ کے مطابق موجودہ اقدامات اس وقت تک برقرار رہیں گے جب تک ایرانی جہازوں کی نقل و حرکت پر عائد پابندیاں ختم نہیں کی جاتیں۔ حکام نے واضح کیا ہے کہ آبنائے ہرمز بدستور ایرانی افواج کی کڑی نگرانی میں رہے گی۔

Leave a reply