
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کی وجہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات میں ہونے والی مثبت پیش رفت بتائی جا رہی ہے۔
رپورٹس کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت میں ایک ڈالر سے زائد کمی ہوئی جس کے بعد فی بیرل قیمت تقریباً 79.44 ڈالر تک پہنچ گئی۔
اطلاعات کے مطابق سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے مذاکرات کے بعد امریکہ اور ایران کے درمیان سفارتی پیش رفت سامنے آئی ہے۔
اسی سلسلے میں قطر اور پاکستان کی جانب سے مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا ہے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ فریقین نے مذاکرات کی نگرانی کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی کے قیام پر اتفاق کیا ہے جبکہ حتمی معاہدے کے لیے 60 روزہ روڈمیپ بھی طے پا گیا ہے۔
ماہرین کے مطابق اس پیش رفت کے اثرات عالمی توانائی منڈی میں مزید تبدیلیوں کا سبب بن سکتے ہیں۔









