الشفاء ہسپتال : ایک اور اجتماعی قبر دریافت

0
27

ہاٹ لائن نیوز : امدادی کارکنوں نے غزہ کے الشفا اسپتال میں ایک اور اجتماعی قبر دریافت کی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ امدادی کارکنوں کو الشفاء اسپتال سے مزید 49 لاشیں ملی ہیں۔

الشفا ہسپتال کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ معتصم صلاح نے گزشتہ روز صحافیوں کو بتایا کہ الشفاء ہسپتال میں ملنے والی یہ تیسری اجتماعی قبر ہے۔

ایک الگ بیان میں، غزہ کے سرکاری میڈیا آفس نے الشفا اسپتال میں 49 لاشوں کی دریافت کی تصدیق کرتے ہوئے اسرائیل پر اسپتال کے اندر اور باہر لوگوں کو قتل کرنے کا الزام لگایا۔

سرکاری میڈیا آفس نے بتایا کہ غزہ کے 3 مختلف اسپتالوں میں اب تک 7 اجتماعی قبروں سے 520 لاشیں نکالی جاچکی ہیں۔

Leave a reply