
ہاٹ لائن نیوز : بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کو لیلاوتی اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ وہ زخمی ہونیکے چھ دن بعد اپنے گھر واپس آیا ہے۔
سیف کو 15 جنوری کی رات چاقو سے حملے کےبعداسپتال میں داخل کرایاگیا تھا، اب 6 دن اسپتال میں رہنے کے بعد آج انہیں ڈسچارج کردیاگیا۔
سیکیورٹی کو مدنظر رکھتےہوئے انکے گھر کے باہر سیکیورٹی کےسخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ میڈیا اور پاپارازی کے بہت زیادہ ہجوم کے پیش نظر پولیس نے انکے گھرکےگرد رکاوٹیں کھڑی کر دی ہیں۔








