اسمبلیاں توڑنے کا فیصلہ کس کا تھا ؟

0
293
اسمبلیاں توڑنے کا فیصلہ کس کا تھا ؟

ہاٹ لائن نیوز : سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ عمران خان کا اسمبلی تحلیل کرنے کا فیصلہ غلط تھا، یہ اقدام پی ٹی آئی کی تباہی ثابت ہوا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی پی کے سربراہ اور سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ سال 2023 ملک کے لیے نقصان دہ تھا، پاکستان میں انتشار کی وجہ سے کوئی سرمایہ کاری نہیں ہوئی، امید ہے کہ آئندہ سال سیاسی طور پر بہترین سال ثابت ہو جائے گا۔

پرویزتل ختلٹک نے کہا کہ سیاستدان ایک دوسرے کے ساتھ جو چاہیں کریں لیکن ملک کو نقصان نہ پہنچائیں۔ ان کا ایک ساتھ بیٹھنا ملک کے فائدے میں ہے۔ الیکشن 2024 میں ہوں گے، تمام جماعتوں کی تیاریاں جاری ہیں۔ حکومت اور سیاسی جماعتیں شفاف انتخابات کی طرف بڑھیں۔ افراتفری نہ پھیلائیں۔

سابق وزیر دفاع نے کہا کہ اسمبلی تحلیل کرنا غلط فیصلہ تھا، جمہوریت میں اسمبلیاں تحلیل نہیں ہوتیں، اسمبلی تحلیل کرنے کا فیصلہ پی ٹی آئی کے سابق چیئرمین کا فیصلہ تھا جو پی ٹی آئی کے لیے تباہی ثابت ہوا۔

پرویزتک نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سابق چیئرمین نے مجھ سے اسمبلی تحلیل کرنے کا کہا تھا اور میں نے استعفیٰ دینے کا مشورہ دیا تھا۔

Leave a reply