ڈھائی سالہ بچے پر مقدمہ درج

0
110

ہاٹ لائن نیوز : قمبر شہدادکوٹ میں ڈھائی سالہ بچے کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج کر لیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ جب نامزد ملزم کو گرفتار کیا گیا تو ملزم کی عمر کا پتہ چلا۔

قمبر شہدادکوٹ میں سیپکو حکام کا انوکھا کارنامہ سامنے آگیا، سیپکو کے لائن سپرنٹنڈنٹ اور پولیس کی مدعیت پر ڈھائی سالہ بچے کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ اور اس کی گرفتاری کے لیے بھی پہنچ گئے۔

اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لائن سپرنٹنڈنٹ کی شکایت پر تھانہ قبو سعید خان میں بھورال نامی ملزم کے خلاف دفعہ 462 ون کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

حکام نے موقف اختیار کیا کہ جب وہ نامزد شخص کو گرفتار کرنے آئے تو انہیں ملزم کی عمر معلوم ہوئی۔

درحقیقت کیس میں نامزد ملزم بھوریل بچے کا دادا تھا جو فوت ہو چکا ہے اور بچے کا نام دادا کے نام پر رکھا گیا تھا۔ بعد میں ہوا کہ ملزم بچہ ہے۔

Leave a reply