اسلام آباد کےاتواربازارمیں آگ لگ گئی

ہاٹ لائن نیوز : وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ایچ 9 اتوار بازار میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے کئی سٹالز اور دکانوں کو لپیٹ میں لے لیا جب کہ فائر بریگیڈ کی 3 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
بدھ کی صبح تقریباً 11 بجے سیکٹر ایچ 9 میں واقع اتوار بازار میں آگ لگ گئی۔ آگ نے کئی سٹالز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ بجھانے کیلیے فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پرپہنچ چکی ہیں۔
ریسکیو 1122، فائر بریگیڈ اور سی ڈی اے کے اہلکار بھی آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔









