اسرائیل نےرہا کرانے کی کوشش کی تو حماس یرغمالیوں کو مارڈالے گی؟

0
162
اسرائیل نےرہا کرانے کی کوشش کی تو حماس یرغمالیوں کو مارڈالے گی؟

ہاٹ لائن نیوز : حماس نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیلی حکومت نے اسکے یرغمالیوں کی رہائی کے لیے فوجی آپریشن شروع کیا تو انھیں ہلاک کر دیا جائیگا۔ یہ انتباہ حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے دیا ہے۔

القسام بریگیڈ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج یرغمالیوں کی رہائی کیلیے جون میں نصرت میں کیے گئے آپریشن کیطرح آپریشن کرنا چاہتی ہے۔

حماس کے عسکری ونگ کا کہنا ہے کہ وہ جو کچھ کہہ چکے ہیں اس پر عمل کرینگےاگر یرغمالی مارے گئے تو ذمہ داری اسرائیلی قیادت اور فوج پر عائد ہوگی۔

Leave a reply