اسرائیل میں ہائی الرٹ ؛ فوجی مشقیں بھی جاری

ہاٹ لائن نیوز : ایران کے ممکنہ حملے کے پیش نظر اسرائیل کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ روش حاعین میں فوجی مشقیں جاری ہیں۔
واضح رہے کہ ایران اور لبنان نے اسرائیل کو حملے کی دھمکی دی ہے۔ ایران نے واضح کیا ہے کہ وہ ہنیہ کے قتل کا بدلہ لینے سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔ دوسری جانب امریکا نے اسرائیل کی حفاظت کیلیے جنگی بنیادوں پر اقدامات کیے ہیں اور کھلے سمندر میں جنگی جہاز تعینات کر دیے ہیں۔
حالیہ اطلاعات کیمطابق اسرائیل نے بھی ایران کے ممکنہ حملے سے نمٹنے کے لیے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ اسرائیلی شہر روش ہاعین میں فوجی مشقیں جاری ہیں جب کہ ہنگامی صورتحال کیلیے ایمبولینس سروس کو بھی تیار کر لیا گیا ہے۔









