استحکام پاکستان پارٹی کا ترانہ چاہت فتح علی خان بنائیں گے ؟

0
267
استحکام پاکستان پارٹی کا ترانہ چاہت فتح علی خان بنائیں گے ؟

ہاٹ لائن نیوز : گلوکار چاہت فتح علی خان نے استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کی رہنما فردوس عاشق اعوان سے اہم ملاقات کی۔

فردوس عاشق اعوان اور چاہت فتح علی خان کی ویڈیو سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر وائرل ہوگئی، ویڈیو میں دونوں کو ایک ساتھ پوز دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ملاقات کے دوران فردوس عاشق اعوان نے چاہت فتح علی خان کو سیالکوٹ آنے کی دعوت بھی دی۔ جس پر چاہت فتح علی خان نے دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہاں، انشاء اللہ‘‘۔

ویڈیو دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے بھی کیے۔ ایک صارف نے خواہش ظاہر کی کہ ‘چاہت فتح علی خان آئی پی پی کا پارٹی ترانہ بنائیں ۔

Leave a reply