
ہاٹ لائن نیوز : حال ہی میں اریجیت سنگھ نے لندن میں میوزیکل کنسرٹ کا انعقاد کیا جس میں انکے مداحوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
بھارتی میڈیا کیمطابق ارجیت سنگھ کنسرٹ کے دوران پرفارم کر رہے تھے کہ اچانک ارجیت سنگھ نے سٹیج پر رکھے مداح پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے سٹیج سے لنچ باکس ہٹا دیا اور ساتھ ہی یہ کہہ دیا کہ سوری، یہ میرا مندر ہے۔ آپ یہاں کھانا نہیں رکھ سکتے، ارجیت نے کھانا انتظامیہ کے حوالے کیا اور اپنی کارکردگی کو دوبارہ شروع کیا۔
گلوکار کے اس اقدام پر مداحوں کیجانب سے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے اور ان کی اس بات کو سراہا جا رہا ہے۔









