معروف اداکاربھیک مانگنےپرمجبور

0
43

ہاٹ لائن نیوز : سندھ کے نامور فنکار، اداکار اور اسٹیج آرٹسٹ سلیم شاہ محکمہ ثقافت کی بے حسی کے باعث بھیک مانگنے پر مجبور ہوگئے، جس کی آنکھوں میں آنسو اور ہونٹوں پر طنزیہ مسکراہٹ پوری انسانیت کیلیے ہے۔

سندھ کے مشہور اسٹیج آرٹسٹ، ٹی وی آرٹسٹ اور ٹھٹھہ سے تعلق رکھنے والے اداکار سلیم شاہ حالات کے ہاتھوں بھیک مانگنے پر مجبور ہوگئے۔

سلیم شاہ نے تیس سال تک اپنے فن کے ذریعے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیریں لیکن آج کلچر کی بے حسی کی وجہ سے وہ انتہائی غربت کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

ٹھٹھہ، گھارو، دھابیجی میں حالات اور ستم ظریفی سے دوچار نامور فنکار دن میں بھیک مانگتے نظر آتے ہیں۔

ماضی کے اس مشہور فنکار کے پاس کھانے کے لیے پیسے اور رہنے کے لیے گھر نہیں، وہ اپنا اور اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کے لیے گھر گھر بھیک مانگ رہے ہیں۔

Leave a reply