
ہاٹ لائن نیوز : کراچی ایئرپورٹ کے عملے نے مسافر کو 15 ہزار روپے کے سامان سے بھرا بیگ واپس کردیا۔
سی اے اے کے ترجمان کے مطابق 8 فروری کو دبئی کے راستے امریکہ سے پاکستان آنے والے ایک مسافر نے اسی دن بیگ گم ہونے کی رپورٹ درج کرائی۔ بیگ کے اندر ایک آئی فون 15 پرو میکس اور دیگر قیمتی سامان تھا۔
ترجمان کے مطابق ڈی ایف او نے بیگ وصول کیا اور بعد میں آپریشن منیجر/ایئرپورٹ منیجر نے بیگ مالک کے حوالے کر دیا اور تقریباً 15 لاکھ روپے مالیت کاسامان مالک کے حوالے کر دیا گیا۔









