
ہاٹ لائن نیوز : ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے 10ویں میچ میں آسٹریلیا نے عمان کو شکست دےڈالی۔
برج ٹاؤن، بارباڈوس کے کینسنگٹن اوول اسٹیڈیم میں عمان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ عمان کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے اور جیت کے لیے 165 رنز کا ہدف دیا۔
آسٹریلیا نے عمان کو 39 رنز سے شکست دی، آسٹریلیا کیجانب سے مارکس اسٹونیس نے ایک وکٹ حاصل کی جبکہ مچل اسٹارک، نیتھن ایلس ، ایڈم زمپا نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔









