آسمانی بجلی نے سینکڑوں جانیں لےلیں

ہاٹ لائن نیوز : گاؤں مٹھو نہری میں آسمانی بجلی گھر پر گر گئی جس کے نتیجے میں باپ بیٹا جاں بحق اور 100 سے زائد مویشی ہلاک ہو گئے۔
گزشتہ رات مٹھی میں تھر کے مختلف علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات پیش آئے جس میں باپ بیٹا جاں بحق اور ایک بچی زخمی ہو گئی۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے باپ بیٹا گاؤں مٹھو نہری کے رہائشی تھے جب کہ اس گاؤں سمیت دیگر علاقوں میں رات گئے آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں 100 سے زائد مویشی ہلاک ہو گئے۔









