آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کا فیصلہ، نام کا اعلان آج متوقع

0
34
آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کا فیصلہ، نام کا اعلان آج متوقع

مری میں مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت کے اجلاس میں آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کے انتخاب سے متعلق مشاورت مکمل کرلی گئی ہے، جبکہ متفقہ امیدوار کے نام کا باضابطہ اعلان آج کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کی صدارت مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کی، جس میں وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور دیگر اہم پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر کی وزارتِ عظمیٰ کے لیے شاہ غلام قادر اور طارق فاروق کے نام نمایاں طور پر زیر غور رہے۔ اجلاس میں دیگر نشستوں پر پارٹی امیدواروں کے حوالے سے بھی مشاورت مکمل کی گئی۔

مخصوص نشستوں کے لیے سحرش قمر، مریم کشمیری، ناصرہ خان اور نثارہ عباسی جبکہ اوورسیز نشست کے لیے حاجی احسان دانش، عبدالرحمان آرائیں اور راجا وسیم کے نام زیر غور آئے۔

پارٹی قیادت نے تمام متعلقہ امور پر مشاورت مکمل کرلی ہے۔ ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر کے وزیراعظم سمیت دیگر نشستوں کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان آج متوقع ہے، اور امکان ہے کہ نواز شریف خود اس حوالے سے نام سامنے لائیں گے۔

اجلاس کے بعد نواز شریف اور مریم نواز لاہور روانہ ہوگئے۔

Leave a reply