عمرہ زائرین کے لیے بڑا پیغام، ایک غلطی اور پھر کیا ہوگا؟

0
17
عمرہ زائرین کے لیے بڑا پیغام، ایک غلطی اور پھر کیا ہوگا؟

ریاض: پاکستانی سفارتخانے نے سعودی عرب جانے والے عمرہ زائرین اور پاکستانی ورکرز کو سعودی قوانین اور ویزے کی شرائط پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
سفارتخانے کے مطابق پاکستانی شہری سعودی عرب میں اپنے قیام کے دوران ویزے کی مقررہ مدت کی پابندی کریں اور غیر قانونی سرگرمیوں سے مکمل طور پر دور رہیں۔ خاص طور پر گداگری یا بھیک مانگنے سے اجتناب کرنے پر زور دیا گیا ہے۔
سفارتخانے کی جانب سے جاری پیغام میں خبردار کیا گیا کہ سعودی عرب میں قوانین کی خلاف ورزی کی صورت میں گرفتاری، حراست، قانونی کارروائی اور ملک بدری جیسے اقدامات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
پیغام میں عمرہ زائرین کو مقدس مقامات کے احترام، مقامی قوانین کی پاسداری اور ذمہ دارانہ طرزِ عمل اپنانے کی بھی تاکید کی گئی ہے۔
سفارتخانے نے پاکستانی شہریوں پر زور دیا کہ وہ سعودی عرب میں قیام کے دوران ملک کے قوانین کا احترام کریں اور ایسے کسی اقدام سے گریز کریں جس سے ان کی اپنی مشکلات میں اضافہ ہو یا پاکستان کے تشخص کو نقصان پہنچے۔

Leave a reply