
ہاٹ لائن نیوز : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے مخصوص نشستوں کے معاملے میں سپریم کورٹ کے فیصلے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ دو تہائی اکثریت ؛ آئین میں ترمیم کا راستہ روک دیاگیا ہے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ تاریخ میں لکھا جائیگا، عوام آج نوافل ادا کریں، بالآخر ہمیں ہمارا حق مل گیا، آج 25 کروڑ عوام کیلیے خوشی کا دن ہے۔









