ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کیوں ؟

0
70

ہاٹ لائن نیوز : لاہور ہائیکورٹ میں ایل پی جی کی قلت کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی ۔

لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے جوڈیشل ایکٹویزم پینل کی درخواست پر سماعت کی ۔

عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت دو ہفتوں تک ملتوی کر دی ، عدالت میں ایڈووکیٹ اظہرصدیق پیش ہوئے۔

عدالت نے کہا کہ ایل پی جی کی قلت کے حوالے سے فیصلہ پنجاب حکومت نے کرنا ہے۔

وکیل اظہر صدیق نے عدالت کو بتایا کہ 2021ء میں لاہور ہائیکورٹ نے کہا تھا کہ اس پر حکومت فیصلہ کرے اس قلت کو کیسے روکا جاسکے ، حکومت کے جانب سے اس پر فیصلہ جاری نہیں کیا گیا کوئی حکمت عملی نہیں بنائی گئی ۔

Leave a reply